مُحَمَّدۖ کی نگری میں فقیر صدا دیتا پھرےا ُٹھو مدینہ والو دیکھو امبر افشانی کرے عبادت میں ہو حرا تو حفاظت کرے ثورپہاڑوں سے میدانوں تک مقام ہرے بھرےجو نازاں تھے اپنے علم و قلم کے تکبر سے بلند کر دئیے آویزاں کوثر نے رتبے تیرےۖدعوت میں پیش امام شہر نبیۖ کو لاکھوں سلامسچے عاشق رسولۖ مسلمانان پاک و ہند ہمارےقریہ قریہ بستی بستی ہے جشن ولادت نبیۖ مہکتے گلستانوں میں چند پتیاں پھول میرےدعا کرو اے عاشق عبادت گزارو رفاقت نبی سے متصل ہو مقام صفہ تمھارےاس جہاں...
بلاگ کا کھوجی
موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
تازہ تحاریر
Pages
تبصرے
Wednesday, February 24, 2010
محبوب خدا سفارش کرنا
Mahmood ul Haq
9:25 AM
0
comments


آپۖ کے نور کی ہے جلا محبوب خدا سفارش کرنامیری آتش عشق کو بڑھکاۓ ردا کی ہوا محبوب خدا سفارش کرناہرعاشق کا سلام میرے وجود سے ہو کر گزرے آپۖ کے در آتی ہر گلی کا ہو جاؤں خاک پا محبوب خدا سفارش کرناعقیدت و محبت میں ہر جالی سے گزر جاؤںقدموں میں مسل مسل کر ہو جاؤں ہوا محبوب خدا سفارش کرناآپۖ کی رحمتوں کو بن کے ہوا سمیٹ لوںگھر گھر دستک دوں ہو جاؤں صدا محبوب خدا سفارش کرنامجھ بےعلم کے آنسوؤں کو گر مل جاۓ زباںصحرا میں عقیدت کے پھول دوں کھلا محبوب...
Sunday, February 21, 2010
زمینی قزاق یاتحسینی مذاق
Mahmood ul Haq
9:16 PM
0
comments


تحریر : محمودالحقآج تک آپ نے بحری قزاقوں کا ذکر سنا ہے مگر آج میں قزاقوں کی ایسی قسم سے پردہ اُٹھانے جا رہا ہوں جن کی خشکی پر پناہ گاہیں ہیں ۔ انہیں انگلش میں پائریٹس کہا جاتا ہے ۔ ایک عرصہ ہمیں یہ نام رکھنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی ۔ بھلے پیرٹس یعنی طوطا کیوں کہا جاتا ہے انہیں ۔لیکن ہماری انگریزی کی مشق شامت نے یہ مشکل آسان کردی ۔ ورنہ یہی سمجھتے رہے کہ طوطا بے وفا ہوتا ہے ۔ اور آنکھیں پھیر لیتا ہے ۔ اس لئے یہ لوگ بھی ایک آنکھ پر پٹی باندھ کر واردات پر نکلتے ہیں ۔ہماری غلط فہمی جلد دور ہو گئی ۔...
تھوڑی سی لفٹ کرا دے
Mahmood ul Haq
12:10 AM
5
comments


تحریر : محمودالحقچھوڑو نا یار۔۔۔ آجکل ہمیں معاش کی فکر ہلنے نہیں دیتی۔۔۔ کون سے نظریات اور کہاں کے نظریات۔۔۔ میرے بلاگ پر جناب نعیم صاحب نے یہ تبصرہ فرمایا ہے ۔ لکھنے کا خیال تو تھوڑی سی لفٹ کرا دے سے متعلق تھا ۔ مگر سوچا لگے ہاتھوں اس تبصرہ پر بھی اظہار خیال ہو جائے ۔سنجیدہ موضوع پر لکھا جائے تو پڑھنے والے تعداد میں انتہائی کم ہوتے ہیں ۔یعنی سینکڑوں کی بجائے دہائیوں میں ۔ لیکن ٹریفک بڑھانے کے لئے میرا قطعا کسی فلمی یا غیر فلمی گانے کے بارے میں لکھنے کا موڈ نہیں ہے ۔ اور نہ ہی عدنان سمیع کا ڈائٹنگ...
Friday, February 19, 2010
کنارے پہ لہروں سے اٹھکھیلیاں تو ہیں بہت آساں
Mahmood ul Haq
8:27 PM
0
comments


کنارے پہ لہروں سے اٹھکھیلیاں تو ہیں بہت آساںطوفانوں میں گھری کَشتئ نُوح جیسی کم ہیں داستاںبرس جائے تو سوغات تڑپ جائے تو ہے طوفاںیہ تو سب اس کی جلوہ گری کے ہیں نشاںسمجھنے والوں کے لیےہے کن فیکوں عیاںبند در خرد واسطے بہتا برستا ھوا جہاںارض و سماں کے ہر رنگ میں ہے وہ پنہاںبے رنگ نور مجسم پھر بھی متکبر ہے حضرت انساںنہ غم نہ دنگ نہ ملال ہے نہ پشیماںایک قطرہ ہی سے تو ہے مکمل سب جہاںبدعت عمل سے جن کی مستی جاوداںایسی قوموں کا کبھی کوئی پاتا نہیں نشاںمٹ گئے محلات جبروت کے دربار...
صدف نایاب سے مزین جہان رنگ و نو
Mahmood ul Haq
8:21 PM
0
comments


صدف نایاب سے مزین جہان رنگ و نواک دل مسلم پکارے الله ھو الله ھوپَرِند میں ہے خوشہء جزبہ جنوںکوئی کہے سبحان الله کوئی الله ھومنزل سے نا آشنا رزق تلاش گرداںمیسر ہے انہیں ہر شب ماہ نویقین محکم جن کا آغوش رو سیاہی میں شب کی چاندنی پہ غالب ہے آفتاب صبوموسل بار / محمودا...
Sunday, February 14, 2010
علم سے عالم یا عمل سے مسلمان
Mahmood ul Haq
1:30 AM
6
comments


علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے ۔ حدیث تو ہم نے بھی سن رکھی تھی مگر کبھی بچپن میں اس کے اصل مفہوم سے آگاہی نہیں ہو پائی ۔ پانچویں جماعت میں تھے تو اچانک ایک خیال روشن دماغ کی زینت بنا ۔ پائلٹ بننا اچھا رہے گا ۔تو بس پھر کیا تھا ۔ ہر ٹیچر سے کہتے کہ ہم تو پائلٹ ہی بنیں گے ۔ والد صاحب نے حسن ابدال جانے کی اجازت نہیں دی کہ ابھی چھوٹے ہیں سنبھال نہیں پائیں گے خود کو ۔ جماعت ہشتم تک انتظار کی گھڑیاں گنتے رہے کہ کب پائلٹ بنیں اور جہاز اڑائیں ۔ انگلش میڈیم سکولوں کے فارغ التحصیل شہریوں کے لئے بتانا...
Sunday, February 7, 2010
کالونی سے کمپیوٹر تک
Mahmood ul Haq
8:49 PM
0
comments


چند سال پہلے تک زندگی گزارنے کا ڈھنگ مزاج فطرت میں تھا ۔ رہن سہن سے لے کر ملنے ملانے تک عزیز و اقارب ہوں یا احباب گھر انہ گھرہستی سے مزین اخلاق و کردار تھا ۔جب مہمان آتے تو خوشی سے پھولے نہ سماتے بچے اور جب چھٹیاں ختم ہونے پر لوٹتے تو چہرے اداسی کی تصویر بنے رخصت کرتے اور جانے والے محبتوں کے تسلسل ٹوٹنے پر بھاری قدموں سے اجازت مانگتے ۔خوشیاں ایک پل کو جدا ہوتی محسوس ہوتیں ۔مگر یہ کیفیت زیادہ دیر تک قائم نہ رہتی ۔کالونی محلے میں ساتھ رہنے والےپھر ساتھ جڑ جاتے ۔قہقہوں پر صرف ایک گھر کا حق نہ ہوتا...
شعلہ بیان یا سلگتا بیان
Mahmood ul Haq
12:29 AM
1 comments


ایک زمانہ تھا جب بھی کسی قوم کے اندر کسی تحریک کا آغاز ہوتا تو قائدین اپنی تحریروں اور تقریروں سے انقلاب برپا کر دیتے ۔ قوم میں ایک نیا جوش و ولولہ انگڑائیاں لیتا ۔منزل کی نشاندہی اس انداز میں کی جاتی کہ آغاز میں ہی کوشش سےکامیابی قدم چومنے لگتی۔ لیڈر صرف تقریریں نہیں کرتے تھے حقیقت میں اس پر عمل پیرا ہوتے ۔ قوم انہیں اپنا نجات دہندہ سمجھتی ۔ان کی ایک آواز پر لبیک کہتی ۔ڈنڈا گولی سے ڈرنے کی بجائے سینہ تان کر سینہ سپر ہو جاتی۔ چاہے مسجد شہید گنج کا معاملہ ہو یا سانحہ جلیانوالہ باغ ہو ۔ آزادی...
Saturday, February 6, 2010
یادداشت کھو جانے والی بیماری الزائیمر کی علامات
Mahmood ul Haq
9:42 AM
7
comments


آج سے چند سال پیشتر پاکستان میں بہت کم لوگ الزائیمر کے متعلق جانتے تھے۔سیمینار منعقد کئے جاتے رہے تاکہ عوام میں بیماری کے بارے شعور بیدار ہو ۔ یادداشت کھونے والی بیماری جو رفتہ رفتہ انسان کو اپنے بس سے باہر کر دیتی ہے ۔ غیر محسوس طریقے سے دماغ کے خلئے آہستہ آہستہ جسم کے اعضاء کو آزاد ی کے پروانے تھماتے چلے جاتے ہیں ۔اورصرف وہی اعضاء کام سرانجام دیتے رہتے ہیں ۔ جو دماغ کے تابع نہیں ہوتے ۔ورنہ تو ایک کے بعد ایک بغاوت کرتا چلا جاتا ہے ۔خودمختاری کے اعلان کے بعد وجود کو زندہ جسم کی بجائے گوشت کا لوتھڑا...
Wednesday, February 3, 2010
کیا کھویا کیا پایا
Mahmood ul Haq
11:31 AM
0
comments


تحریر : محمودالحقخدا خدا کر کے زندگی کا ایک سال اور گزر گیا ۔ امید و آس کے ساتھ جس کا آغاز ہوا تھا ۔ نا امیدی و مایوسی کے ساتھ انجام پزیر ہوا ۔ دنیا کے نقشے میں کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر ہر ملک اپنی حدوں کے اندر ہی پناہ گزیں رہا۔ جگمگاتی روشنیوں کا فائر ورکس نئی امیدوں کا چراغ بن کر پھر آنکھوں کو چندھیاگیا ۔ ہر سال ہی ہم خوشیوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کرتے ہیں ۔ اور گزشتہ برس پر افسوس کا اظہار کر کے پھر ایک نئی منزل کی امید میں نظریں باندھ لیتے ہیں ۔جیسے ریگستان...
Tuesday, February 2, 2010
زندگی گناہ دلدل رقص زمانہ آ گیا
Mahmood ul Haq
7:46 PM
0
comments


زندگی گناہ دلدل رقص زمانہ آ گیادر توبہ جو کھلا مقام آشیانہ آ گیاخوف سزا سےگرنہ مائل بہ کرم ہولزت جزا ہی سے خواب سہانہ آ گیاایک اکیلا راستہ انجان تو آباد گنجانروح فقیری میں مزاج شاہانہ آ گیاترغیب ثروت میں عشرت ہوتی بیتاببچ گیا جب اٹھا شور دیکھو دیوانہ آ گیانفس مجہول سے زخم خوردہ قوم محکومی نہ رہی جب انقلاب ترانہ آ گیاشریک وصل امتنان ہیں باہم رحجانمفارقت عدم میں رہنے کو بیگانہ آ گیاقلب اشتیاق جنوں میں جو نغمہ سرا ہوازبان پہ میرے کلام عارفانہ آ گیاہر روپ الگ...
اے پاک وطن میری پاک زمین
Mahmood ul Haq
7:04 PM
2
comments


اے پاک وطن میری پاک زمینتو ہی میرا درماں تو ہی یقینتیری آغوش میری اسلاف امینتو میرا مکاں میں ہوں تیرا مکینتیرے چمن میں ہیں ہم گوشہ نشینمیں دلبر تیرا تو میری نازنینبے کسوں کو بھی ہےتو مکاں ومکینجہان چمن میں ہے تو گل حسینخندہ جبین / محمودا...