تعارف


 حساس طبیعت کا مالک ہوں ۔ سچے اور صاف گو انسانوں کا گرویدہ  جو ہر رشتے (خاص طور پر والدین ) کو سچ اور   انصاف کی بنیاد پر نبھاتے ہوں نہ کہ غرض و مفاد کی نیت سے۔ زندگی کی حقیقتوں کو بہت قریب سے دیکھنے ، سمجھنے اور جاننے کا موقع ملا۔  اس سفر کی تھکان شائد فانی وجود کو گہنا دے مگر سچائی روح میں اتر کر مفہوم زندگی کو آراستہ کر دیتی ہے۔
 بوڑھے کی لاٹھی ایک ایسی ہی میری زندگی کے سفر کی طویل داستان ہے چرخہ سے سوت کاتنے کی مانند ۔ اس کے بعد پھر بنائی رنگائی اور سلائی کے ایک نئے سفر کا آغاز جو انجام سے بے خبر دل نشینی کی آس میں دل فریبی کا شکار منزل سے نا آشنا ہے ۔
 جو محسوس کیا وہ لکھ دیا ۔  جو لکھا وہ قلب کی آواز ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔